گورنر پنجاب کی سکواڈرن لیڈر شہید عثمان یوسف کے گھر آمد‘ورثاء سے تعزیت

May 19, 2025

راولپنڈی (اپنے ںسٹاف رپورٹر سے )گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر سکواڈرن لیڈر شہید عثمان یوسف کے گھر گئے گورنر پنجاب نے شہید عثمان یوسف کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سردار سیلم حیدر نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اللہ پاک شہید عثمان یوسف کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے۔

مزیدخبریں