فیصل ٹائون: نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کرخواجہ سراء کوقتل کردیا

May 19, 2025

لاہور (نامہ نگار) فیصل ٹائون میں خواجہ سراء کو قتل کردیا گیا۔ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے خواجہ سراء زمان عرف پلوشا کو کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے مقتول خواجہ سراء کے بھائی محمد عمران کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے مقدمہ تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول زمان عرف پلوشا بہاولنگر کا رہنے والا تھا۔چند ہفتے بعد مقتول کی بہن کی شادی تھی۔

مزیدخبریں