لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گلبرگ میں عبداللہ کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 59 ہزار‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان،گڑھی شاہو میں حمید کی فیملی سے 4لاکھ 40ہزار‘ زیورات اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن میں تصور کی فیملی سے 3لاکھ 6ہزار‘ زیورات اور موبائل فون،کیولری گراؤنڈ میں افضال سے 3لاکھ 5ہزار‘موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں شریف سے 60ہزار‘ موبائل فون،نواں کوٹ میں احمد سے 54ہزار ‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں فخر سے 45ہزار ‘ موبائل فون،داتا دربارمیں سلیمان سے 34ہزار ‘ موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سے حسیب سے14ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے گرین ٹاؤن،نصیر آباداور غالب مارکیٹ کے علاقوں سے 3کاریں،سمن آباد سے رکشہ جبکہ مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، ہنجروال،لیاقت آباد، ساندہ،بھاٹی گیٹ اور نولکھاکے علاقوں سے 8موٹرسائیکل چوری کرلئے۔
درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘زیورات ‘قیمتی سامان سے محروم
May 19, 2025