پاکستان دنیا کی مسلم سپر پاور ،میلی  آنکھ کرکے دیکھنے پرپھوڑ دی جائیگی:صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی 

May 19, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی مرکزی امیر عالمی سنی علماء فیڈریشن کے زیر صدارت سالانہ میلاد النبی منعقد ہوا۔جس میں قاری رب نوازنقشبندی مفتی خان محمد قادری ،سید برہان شاہ حافظ آبادی ،محمد عبدارحمن مدنی قاری حیدر علی ،ندیم اعجاز، میاں شہباز ،آفتاب ودیگر نے شرکت و خطابات کیے۔پیر اعجاز اشرفی نے کہا پاکستان دنیا کی مسلم سپر پاور ہے۔پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ پاکستان کلمہ کے نام پر بننے والی دنیا کی دوسری بڑی ریاست ہے۔ پاکستان مٹنے نہیں قائم رہنے کیلئے بنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سالانہ میلاد النبیؐ نورانی محلہ محمود بوٹی لاہور میں کیا۔پیر اعجازاشرفی نے کہاپاکستان کی پیشہ وارانہ آرمی فورسز نے دشمن کے چھکے چھڑا کر پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں۔ اس عظیم فتح پر ہم اللہ تعالی کا کروڑوں بار شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ کریم پاکستان کو نبیؐ کے میلاد کے صدقے ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آخر میں پیراعجازاشرفی نے اسلام کی سر بلندی پاکستان کی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔

مزیدخبریں