لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مناظر کبیر مفتی محمد عابد جلالی کے پانچویں سالانہ عرس مقدس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک فکر رضا کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عرس شریف کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مناظر اسلام مفتی محمد عابد جلالی کے عرس کی تقریبات 28 مئی کو مرکز العابد اہل سنت جیا بگا شریف میں دن 11 بجے سے لے کر رات گئے تک جاری رہیں گی۔ مفتی محمد عابد جلالی کے عرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے کہا مفتی محمد عابد جلالی نے نو عمری میں دین اسلام کی بہت خدمت کی۔ انہوں نے تدریس و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کی عملی اور اعتقادی اصلاح کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔
مفتی عابد جلالی نے نو عمری میں دین اسلام کی بہت خدمت کی:اشرف جلالی
May 19, 2025