بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 68.49 فیصد رہا 

May 19, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے گزشتہ روز فائنل پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ یو ایچ ایس ترجمان کے مطابق امتحان میں 16 ڈینٹل کالجوں کے 915 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 613 کامیاب اور 282 ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 68.49 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ شانزے اعوان نے 800 میں سے 708 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ اقرا سعید اعوان نے 692 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ خدیجۃ الکبری نے 691 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق تمام نتائج یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں