ملک فرقہ واریت، جتھے بازی کسی قسم کی کشیدگی کا متحمل نہیں :علماء 

May 19, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث و دیوبند مکتبہ فکر کے علماء کی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹریز سے گذشتہ روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علمائے نے فرقہ وارانہ کشیدگی اور منافرت کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کے بارے میں تجاویز دیں۔ صوبائی وزیر صحت کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہم اس وقت اپنے مشترکہ دشمن بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ہمیں ہر صورت قوم کو متحد رکھنا ہے۔ ملک فرقہ واریت، جتھے بازی اور شر پسندی،اور کسی قسم کی کشیدگی کا متحمل نہیں ہے۔ وفد میں جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر،حافظ اسعد عبید، حافظ نصیر احمد احرار،مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالوحید روپڑی،بابر فاروق رحیمی کے علاوہ متعدد رہنماء کی شرکت۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہمیں قانون کے دائرہ کار میں رہ کر شر پسندوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد رہنا ہے شعائر اللہ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ حافظ اسعد عبید اللہ،حافظ نصیر احمد احرار نے کہا خواجہ سلمان رفیق سے شر پسندوں کیخلاف مساجد مدراس کی بحالی کیلئے جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا مساجد اللہ تعالی کا گھر ہیں ان پر حملہ کرنیوالے گروہ مسلمان نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں