پی ایس ایل ‘ٹیموں کی سکیورٹی ‘آمد و رفت کا پلان ترتیب دیدیا گیا 

May 19, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سکیورٹی اور آمد و رفت کیلئے پلان ترتیب دیدیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئیگا۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں کو ایچ 8 انڈر پاس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ٹریفک پولیس نے ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کو مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کرنے جبکہ بری امام جانے والے شہریوں کو نادرا چوک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں