حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تمام سلیبز پر ریلیف دے:ضیاء الدین انصاری 

May 19, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا حکمران طبقہ پورے سال میں صرف 5 ارب روپے ٹیکس دیتا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے سے وابستہ افراد 500 ارب روپے سے زائد کاٹیکس وصول کیاجاتا ہے۔ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تمام سلیبز پر ریلیف دے۔ عام آدمی کو ریلیف دیکر وڈیروں، جاگیرداروں اور امیرطبقے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔

مزیدخبریں