ڈیل کرنا ہوتی تو بانی پی ٹی آئی طویل عرصہ جیل میں نہ گزارتے: مسرت جمشید چیمہ 

May 19, 2025

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بانی پی ٹی آئی اتنا طویل عرصہ جیل میں نہ گزارتے ،حکمران نئے نئے شوشے چھوڑکر قوم کے اتحاد میں دڑاڑیں نہ ڈالیں ،ساری دنیا جانتی ہے عمران خان پر قائم کئے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور آج نہیں تو کل بانی پی ٹی آئی کو باعزت رہا کرنا ہی پڑے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور شوشے چھوڑنے والے بھی اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔موجودہ حالات میں پاکستان کسی طرح کی سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکمران طبقہ اپنی سیاست کو بچانے کے لئے معاملات میں بیگاڑ پیدا کرنے سے گریز کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات اور چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل مضبوط اتحاد میں ہے ، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ ملک میں اتحاد کی فضاء بر قرار رہ سکے۔

مزیدخبریں