منشیات فروش گرفتار 8کلو چرس ایک کلو سے  زائد افیون برآمد

May 19, 2025

لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم پیمپر کے خالی شاپروں میں منشیات چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے 8 کلو چرس اور 1150 گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شہباز لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں