پولیس اہلکار غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

May 19, 2025

لاہور(نامہ نگار)ساندہ میں ایک پولیس اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ساندہ کے رہائشی آصف شہزاد نے پولیس کانسٹیبل فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور ریسکیو 15 پر کال کر دی۔اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا عارف نے موقع پر پہنچ کر شہری آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے وقت فیصل علی کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا۔پولیس نے اہلکار کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں