فیروز والہ : دیرینہ دشمنی ‘مخالف زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کردیا 

May 19, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی آباد ی بھڑ ت کے قریب دیرینہ دشمنی مخالف کوگولیاں مار کر قتل کردیا۔ دونوں گروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی ہے۔ عبدالرحمان دادا حاجی محمد دین کے ہمراہ رکشہ پر گاؤں سے لاہور آرہے تھے ۔ سیالکوٹ انٹرچینج بھڑت کے قریب پہنچے تو مخالفین وقاص، محرم علی، عمران وغیرہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔ رکشے کو روک کر مخالف زمیندارحاجی محمد دین کو رکشہ سے اتار کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔ فیروزوالہ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجواا دی۔ پولیس نے مقتول کے پوتے عبدالرحمان کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔ملزمان فرار ہو گئے تاہم گرفتار نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں