فیروز والہ : ٹریفک حادثات ‘2نوجوان ہلاک ‘2خواتین سمیت 28افراد زخمی 

May 19, 2025

فیروزوالہ (نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو نوجوان ہلاک دو عورتوں سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے۔قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان حمزہ کو کچل دیا جو موقع پرجاں بحق ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ پولیس نے متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔لاہور روڈ کی آبادی نبی پور ورکاں کے قریب تیز رفتاررکشہ نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روندڈالا ‘ نوجوان محمدعلی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ لاہور روڈ پر ویگن اور رکشے کے درمیان تصادم میں دو عورتوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر مزدوروں سے بھرا ہوا ٹرک الٹ جانے سے 24 مزدور زخمی ہو گئے‘ جن میں اویس ,عدنان وغیرہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزیدخبریں