دوسری ٹیموں کو بتانا چاہتا ہوں یہاں جیتنے آئے ہیں : ڈیوڈ وارنر

May 19, 2025

لاہورسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں دوسری ٹیموں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں۔جیمز ونس کیساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ کنڈیشنز سمجھ کر بڑی شراکت بنانا ہے، مجھے اور جیمز کو معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے، اس لیے ہم نے صرف عام کرکٹ شاٹس کھیلے۔ جس طرح خوشدل شاہ اور محمد نبی نے فنش کیا یہ حیرت انگیز تھا، میر حمزہ اور حسن علی نے بھی بہت اچھی بائولنگ کی، میر حمزہ ہمارے سٹرائیک باؤلر ہیں۔

مزیدخبریں