گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی زون پی پی 60کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیاجس میں سابق امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب میاں مقصود احمد نے شرکا سے خصوصی خطاب کیااس موقع پر امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا، سیکرٹری جنرل علی رضا حسنی، نائب امیر ضلع شریف گجر،امیر زون پی 60شیخ محمد افضل، سیکرٹری زون حکیم کلیم کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری محمد ابتسام گل، مفتی ذوالفقار احمد، محمد یوسف بٹ، خالد امین شیخ و دیگر نے شرکت تھے، سابقہ امیر جماعت اسلامی سطی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ تربیتی نشست میں کارکنان کی فکری و عملی رہنمائی کی گئی اور موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔جماعت اسلامی ایک نظریاتی تحریک ہے، جس کا مقصد اسلامی نظام کا قیام اور عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کارکنان کو دعوتی و تنظیمی امور میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
گوجرانوالہ:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام
May 19, 2025