گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن کمپلیکس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیسیف کے تعاون سے تعلیم پروگرام کے تحت 15آفٹر نون سکولوں کے ہیڈز میں جدید کمپیوٹرز تقسیم کیے گئے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے جبکہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی،تقریب کا مقصد آفٹر نون سکولوں کو جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنا اور تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو فروغ دینا تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور آج کے جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تعلیم کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کمپیوٹرز کی فراہمی سے نہ صرف تدریسی عمل میں بہتری آئے گی بلکہ اسکولوں کا انتظامی نظام بھی زیادہ مثر اور شفاف ہو گا،سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفٹر نون شفٹ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بھی برابر کے حقوق رکھتے ہیںاور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے۔
گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام تقریب
May 19, 2025