گوجرانوالہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، آئل مل، فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ ،ایکسپائر اجزاء تلف 

May 19, 2025

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر معروف آئل مل اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو بھاری جرمانہ ،ایکسپائر اجزاء تلف کر دئیے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹرسٹ پلازہ ماڈل ٹائون میں واقع فاسٹ فوڈ چین کی آئوٹ لٹ پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کھلے گٹر،اسٹوریج میں گندہ اور بدبودار پانی موجود پایا گیا،آئل سٹوریج ٹینک اور فلٹرز زنگ آلود تھے جبکہ ریکارڈ کی بھی عدم دستیابی پائی گئی،فوڈ سیفٹی ٹیم نے موڑ ایمن آباد میں معروف آئل مل پر بھی چھاپہ مار کاروائی کی ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں پاے جانے پر ایکشن لیا۔

مزیدخبریں