گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیکر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین فدا حسین شاہ کے پوتے اور پیرسید علی حسین شاہ کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد علما کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پیرسید سجادحیدر شاہ نقوی،اور دیگر موجود تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر اور ناقابل شکست قوت بنانیوالی دلیر فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے،پاکستانی قوم بھارت کیخلاف پوری قوت سے متحد یکجان اور یک آواز ہے،بھارت نے اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کی ناپاک کوشش کی تو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
پاکستانی قوم بھارت کیخلاف متحد ہے:حامد رضا
May 19, 2025