حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد علی پورروڈ کی غیر معیاری تعمیر پر علاقہ مکین پریشان ہوکر رہ گئے۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد علی پورروڈ جو 25برس کے بعد تعمیر کی جارہی ہے ۔یہ آر سی سی روڈ بغیر سریاجال ڈالے بنایا جارہاہے اور اسکی تعمیر میں صرف سیمنٹ بجری اور ریت ڈال کر کام کیا جارہاہے جس کی وجہ سے یہ آرسی سی روڈ ہیوی ٹریفک کا لوڈ برداشت نہیں کرسکے گا اورتعمیر کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوجائے گا۔علاقہ مکینوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور حکومت پنجاب کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد علی پورروڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کوروکا جائے اور آرسی سی روڈ کو سریا کا جال ڈال کر بنایاجائے تاکہ ہیوی ٹریفک کی صورت میں مذکورہ روڈ دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔
حافظ آباد:علی پورروڈ کی غیر معیاری تعمیر پر علاقہ مکین سراپا احتجاج
May 19, 2025