گوجرانوالہ ،حافظ آباد( نمائندہ خصوصی+نما ئندہ نوائے وقت)انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے،اجتماعی شادیوں کی تقریب کے کار خیر میں حصہ لینے والے افراد اور مخیرحضرات مبارک باد کے مستحق ہیں، جو نفسا نفسی کے اس دور میں بھی اپنا قیمتی وقت اور پیسہ دکھی انسانیت ،غریب ،مستحق ،بے سہارا یتیم بچیوں کے لئے وقف کرتے ہیں،یہ خوش آئند بات ہے کہ سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی 22سالوں سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہارپروفیسر پیرزادہ مقصود احمد بودلہ آف داتا دربار، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن محمد شفیق، مرکزی صدرسلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان اشرف صابری آف ایبٹ آباد،سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عارف حسین منہاس،سینئر نائب صدر ،تنویر احمد جنجوعہ و دیگر مقررین نے سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تجدید عہد اور معاشرے سے اونچ نیچ کے خاتمے کا عزم کرتے ہیں۔ مقررین نے کامیاب اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کرنے پر صدر عارف حسین منہاس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک بعد دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی 22سالوں سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
گوجرانوالہ:سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب
May 19, 2025