نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) شادی کی تقریب میں فائرنگ آتش بازی، دولہا دو ساتھیوں سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جاگو وال میں ہارون عباس کی شادی کی تقریب میں آتش بازی، فائرنگ اور شراب نوشی ہو رہی تھی پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے دولہا ہارون عباس، اس کے بھائی جہانگیر آتش بازی کرنے والے علی اقدس اور ساجد علی کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 9 لیٹر شراب، پسٹل 30 بور اور آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوشہرہ ورکاں :شادی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا دو ساتھیوں سمیت گرفتار
May 19, 2025