قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ،خصوصی)زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا،ایک ا زخمی ۔ جیونا شریف کے رہائشی یوسف وڑائچ اور ساجد کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا، یوسف وڑائچ نے زمین خرید رکھی تھی جبکہ ملزم پارٹی فصل کٹائی کرنے نہیں دے رہی تھی بتایا گیا ہے کہ یوسف گندم کی کٹائی کرنے کھیتوں میں پہنچا تو ساجد فاروق وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کردیا یوسف جان چھڑوا کر بھاگنے لگا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر یوسف موقع پر ہی جابحق ہوگیا،مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے،واقع کے بعد مخالف گروپ کے محسن کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا پولیس نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے اسے حراست میں لیکر علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے،ساجد فاروق،احمد فاروق، امیر حمزہ، رفعت پسران محمد اصغر ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ودیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کا حکم دے دیا ہے۔
قلعہ دیدار سنگھ:زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ، ایک شخص قتل
May 19, 2025