مقدمات ختم کئے بغیر جمہوری کلچر کا فروغ ناممکن ہے:اسلم شیروانی

May 19, 2025

  شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدرڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنوں پردرج جھوٹے مقدمات کاخاتمہ کئے بغیر ملک میں جمہوری کلچر کے فروغ کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاحکومت ایک طرف سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کے فروغ کی بات کررہی ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں کو آئے روزجبر وتشدد اورانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہا ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو پر امن سیاسی جدوجہد کی تلقین کی اورریاستی مفادات پر کبھی آنچ نہیں آنے دی پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون اب بھی جاری ہے اوربعض سوشل میڈیا یوزرز کی متنازعہ پوسٹوں کو جواز بنا کر تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں افواج پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی پارٹی قیادت نے کارکنوں کو کبھی ایسے کسی اقدام کی اجازت دی ہے ہم ملکی سلامتی کی خاطر پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں