شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کی کوششوں سے ہونے والے سیزفائرکا احترام کرتا ہے تاہم بھارتی روئیے پر نظر رکھے ہوئے ہے پاکستان حالیہ سیزفائر مفاہمت پر عمل درآمد اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات پر کاربند ہے اور بھارت پر بھی واضح کررہا ہے کہ اگر جنگ کی آگ بڑھکانے کی غلطی کی گئی تو بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا پاکستان حملہ میں پہل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا مگر اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے بھرپور عسکری طاقت استعمال کریگا، پاکستانی شہریوں پر دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا کر بھارت نے بلا جواز اور غیر قانونی جارحیت کا مظاہرہ کیا اس کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت نے اس کے جواب میں پاکستان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کشیدگی کو مزید بڑھا دیا جس سے پورے خطے کو خطرناک تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
پاکستان دیگر ممالک کی کاوشوں سے سیز فائر کا احترام کرتا ہے:عمران رحمت
May 19, 2025