شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شاہین آرچرڈ اور لینڈ مارک کی طرف سے پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں شاہین آرچرڈ کے کسٹمرز فیملیز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی سینکڑوں فیملیز نے شرکت کی اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے گئے اور شاہین آرچرڈ کی ڈویلپمنٹ ،پراجیکٹ کے حوالہ سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی شاہین آرچرڈ کے چیئرمین خالد بشیر لودھی ،لینڈ مارک کے سی ای او ذیشان علی بٹ تھے جبکہ اس موقع پر لینڈاوونرز کے ظہیر عباس ورک ،تجمل ارتضیٰ ،تنویر احمد ،صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ ،جنرل سیکرٹری فاروق ملک ،جاوید معراج ، سیف الرحمن سیفی، مصطفی خان، عدنان غفار،میاںانوارانجم سمیت دیگربھی موجودتھے شاہین آرچرڈ کے چیئرمین خالد بشیر لودھی نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے محض دو گھنٹوںمیں خطے میں بدمعاشی کرنیوالوں کی زبان الحمد اللہ ہمیشہ کیلئے بند کردی ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہادر ،جرات مند فورس ہے۔
شیخوپورہ:شاہین آرچرڈ ،لینڈ مارک کا صارفین کے اعزا میں عشائیہ
May 19, 2025