قصور:شادی شدہ خاتون ،نوجوان اغوا

May 19, 2025

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور اور اس کے نواح سے شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد اغواء ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ بی ڈویژن کی حدود کوٹ پکا سے نوجوان محمد افضل مبینہ طور پر اغواء ہوگیا۔ منڈی عثمانوالہ میں جاوید نے درخواست درج کروائی ہے کہ چند روز قبل میری بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم ساجد آیا اور میری بیوی کو ورغلاء پھسلاء کر زبردستی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گیا ہے۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے۔

مزیدخبریں