شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی دہشت گرد ہے جس کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا حق تھا،پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ بھارت میں موجود دہشت گردپاکستان میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کے ثبوت پاکستان بار بار پیش کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب بھارتی دہشت گرداڈوں کو نیست و نابود کیا جائے جس کیلئے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاکستان کی فوج نے خطے میں سب سے بڑی قوت کو جذبہ ایمانی سے شکست دی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اس جنگ کے بعد پاکستان کے عوام اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فوری طور پر بھارتی ڈیموں کو میزائل سے اڑایا جائے اور دریائے راوی ستلج بیاس کے پانی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج سے آزاد کروایا جائے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی دہشت گرد ہے:عرفان کھوکھر
May 19, 2025