قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح کنگن پور میں دریائے ستلج سے مچھلی پکڑتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ ہندال کے قریب موٹر سائیکل کو ٹرک کو کراس کرتے ہوئے سڑک سے جاٹکرائی،حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔شہباز کے کا رہائشی 24سالہ محمد احمد دریا ئے ستلج پر مچھلی پکڑتے ہوئے حادثاتی طور پر دریا میں ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122نے نعش تلاش کر لی۔دوسرے واقعہ میں بھمبہ پیرا کار ہائشی موٹر سائیکل پر خاتون کے ساتھ بازار کوٹ رادھا کشن میں خریداری کے لیے جارہے تھے ہندال چوک کے مقام پر ٹرک کو کراس کرتے ہوئے سڑک کنارے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل اچانک سے ٹرک کے نیچے آگئی جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سفیان کو معمولی چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور موقع سے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس تھانہ کوٹ راداھا کشن مصروف کارروائی ہے۔
قصور:مختلف واقعات،2افراد جان کی بازی ہار گئے،ایک شخص زخمی
May 19, 2025