مٹھیال (نامہ نگار)معروف صحافی وکالم نگار الطاف طاہر دومیلوی باضابطہ طورپرجنڈ پریس کلب کاحصہ بن گئے اس حوالے سے گزشتہ روز انکے اعزاز میں جنڈ پریس کلب کی طرف سے پروقا ر تقریب و ضیافت کااہتمام کیاگیابعدازاں اجلا س میں مختلف صحافتی امورپرمشاورت بھی کی گئی اور ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل، ظلم،ناانصافی کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور مثبت سرگرمیوں کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیااس موقع پرسینئر صحافی الطاف طاہر نے جنڈ پریس کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور طریقے سے ان کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ وسعت قلب ، وسعت نظری ،قوت فیصلہ غیر جانبداری ،تعاون کے جذبہ کے ساتھ ساتھ کام کی لگن وبرق رفتاری اور صاف ستھرا اور پر سکون ذہن ،صحافی کے اوصاف ہیں جو اس کو میدان صحافت میں آگے بڑھنے اور اس کے تشخص و وقار کو بڑھاتے ہیں صحافی فکری مجاہد ہوتا ہے مکرو فریب کی دنیا میں سچائی کا آفتاب روشن کرنا اس کا اولین مقصد ہے جنڈ پریس کلب کی بے لوث و بے محابا خدمات کو انہوں نے زبردست خراجِ تحسین پیش کیااجلاس میں جنڈ پریس کلب کے ممبران تنویر احمد خان, حافظ محمد شفیق, ریاست اقبال,حافظ شیرا فضل,ملک رفتاج, ظفراقبال,محمد بشیرملک, محمد زبیرزبیری اور اخلاق احمد نے شرکت کی۔