خیبر پختونخواہ کے دس لاکھ گھرانوں کے لئے انصاف فوڈ کارڈ کا اجرا

پشاور:خیبر پختونخواہ کے دس لاکھ گھرانوں کے لئے انصاف فوڈ کارڈ کا اجرا ہوگیا ہے۔انساف فوڈ کارڈ سے تقریبا پچاس لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مطابق دس لاکھ گھرانوں کو 2100روپے ماہانہ دیا جائے گا جو فوڈ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہے۔کارڈ رکھنے والے خاندان یہ رقم خیبر بینک کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔