عمران خان کے گھر کے باہر خیمے کیوں؟
بنی گالہ:سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ ہاؤس کے عقب میں خیمے لگ گئے ہیں۔خیموں میں پارٹی کارکن موجود ہیں۔خیموں میں ہوا کیلئے پنکھے اور بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی ذرائع کے مطابق خیمے پارٹی کارکنان کی جانب سے عمران خان کی حفاظت کے لیے ہیں۔