جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر حملہ،حوالدار محمد سانور شہید
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے جس سے حوالدار محمد سانور شہید ہوگئے ہیں۔محمد سانور کا تعلق جہلم سے تھا۔قافلے پر حملہ دیسی ساختہ بم پھینک کرکیا گیا۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد علاقہ کلئیر کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے محمد سانور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کیا قرض دھرتی پر رہے گا۔