ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے ،حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے، ذرائع
پشاور میں تھانے جاتے ہوئے کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہیدہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ پور کے ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔پشاور پولیس کے مطابق ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانےکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔سی سی پی اوکے مطابق حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہیدکیا۔
پشاور۔تھانہ شاہ پور ایس ایچ او کی شہادت کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے اگئی
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) May 19, 2022
فوٹیج کے مطابق سفید کلر ایک ہندا سوک گاڑی نے گھر سے شہید ایس ایچ او کی گاڑی کا پھیچا کیا#Peshawar #SHO #CCTVFootage #Firing #PoliceStation pic.twitter.com/Fr21NUrfMt