موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے جنگل میں آگ لگنے کے دو واقعات کی شدید مذمت کی ہے جو کچھ لوگوں کی تفریح کیلئے جان بوجھ کر لگائی گئی۔ یہ واقعات وفاقی دارالحکومت میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں پیش آئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے اقدام کو مجرمانہ قرار دیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور جھاڑیوں کو آگ لگانے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے جنگلات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات اور سی ڈی اے کی ایک مشترکہ ہاٹ لائن کل سے فعال ہوگی جہاں پر جنگلات کو آگ لگانے اور جانوروں کو تنگ کرنے والے افراد کیخلاف اپنی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024