شاہراہوں کے قومی ادارے نے مواصلات کے وزیر اسعد محمود کی ہدایات پر حسن آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر متبادل راستہ تیار کرلیا ہے۔ اس شاہراہ سے چالییس ٹن تک وزن کی با آسانی ترسیل کی جاسکتی ہے، راستے پرعارضی پل جلد تعمیر کیا جائے گا۔ این ایچ اے کے مطابق چیئرمین محمد خرم آغا اور ممتاز ماہر ڈاکٹر محمدا قبال کے زیرنگرانی مستقل معلق پل کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ حسن آباد پل گلیشیر پھٹنے سے منہدم ہوگیا تھا۔ مواصلات کے وزیر اسعد محمود نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہراہ قراقرم کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور عوام کی سہولت کیلئے شاہراہ پر گاڑیوں کی خوش اسلوبی سے آمدورفت یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024