وزیراعظم نیوی کی تقریب میں شرکت اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف کا کل (جمعہ کو) دورہ کراچی متوقع ہے جہاں وہ نیوی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔دورہ کراچی میں وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوگی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔