تحریک لبیک کی چولستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع
خانیوال(خبر نگار) تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے چولستان میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تحریک لبیک جنوبی پنجاب کے امیرپیر سید سرور شاہ سیفی، پیر سید احمد شاہ بخاری اور علامہ مجاہد اسماعیل نے چولستان کا ہنگامی دورہ کیااور جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چولستان میں انسانیت اور زندگی کا مسلہ ہے خشک سالی اور پانی کی قلت نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں، پرندوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین بار بار نشاندہی کرچکے ہیں کہ پانی کی قلت کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یہ مزید شدت اختیار کرے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر نئے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں نئے ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں سستی بجلی بھی پیدا ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان چولستان میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔