گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل
مکرمی!گزارش ہے کہ گنگا رام ہسپتال کے گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 5 پر پیدل سڑک کراس کرنے والے مریض اور دیگر عوام والناس کو بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ یہاں ہسپتال اور دفاتر میں کام کے اوقات میں شدید رش ہوتا ہے۔ ٹریفک کے اژدھام کی وجہ سے پیدل چلنا یا سڑک کراس کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مریضوں کو اگر سٹریچر‘ ایمبولینس یا وہیل چیئر پر لاتے ہوئے وقت ضائع ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف سے درخواست ہے کہ وہ ان گیٹوں پر محفوظ گزر گاہ کا انتظام کروائیں تاکہ بہت سی قیمتی جانوں کی حفاظت کی جاسکے اور مریضوں کو سہولت ہو۔
(ناظم شوکت چیئرمین عوامی مسائل کمیٹی مزنگ)