چیئرمین نیپرا توجہ کریں
مکرمی! گزارش ہے کہ بجلی کے کنکشن لینے کیلئے میں نے واپڈا میانوالی جو دوستاویزات جمع کرائی تھیں ان پر میرا نام عبدالرحمن ولد محمد لقمان پرنٹ تھا۔ کاپی شناختی کارڈ لف ہے لیکن گھریلو کنکشن کے بل پر میرا نام عبدالرحمین ولدیت محمد لاقمان بنا دیا۔ کمرشل بل پر مجھے عبدراحمد ولد محمد لقمین بنا دیا جبکہ اپریل سے مجھے عبدالکریم ولد محمد لیقمان بنا دیا گیا۔ میرے بڑے بھائی فتح محمد نے ڈی جی نیپرا کو ناموں کی درستی کیلئے لکھا تھا۔ ڈی جی نیپرا کے نوٹس پر ایس ڈی او میانوالی نے پرنٹنگ کی غلطی کا اعتراف کرکے درست نام جاری کر دیئے تھے فیسکو نے ڈی جی نیپرا کو مورخہ 5-4-2022 کو جو رپورٹ پیش کی اس کے پیرا گراف 3 میں مجھے چوتھا نام عبدالرحیم دے دیا گیا (نقول لف ہیں)جناب والا واپڈا یا فیسکو نے مجھے یہ کنکشن میرے والد کے فوت ہونے کے تقریباً 12 سال بعد دیئے تھے غلط نام اور ولدیت کی وجہ سے دونوں بل میں ہر ماہ دوسرے محلہ سے لاتا رہا لیکن میں نے حرف شکایت کبھی بھی زبان پر نہیں لایا۔ لہٰذا آپ کی تحقیقات کرکے بتائیں کہ واپڈا اور فیسکو کا عملہ پاگل کتوں کی طرح میرے اور میرے مرحوم والد کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور یہ سلسلہ کب بن ہوگا۔ براہ مہربانی بل میرے درست نام سے ارسال کئے جائیں۔عبدالرحمن ولدلقمان(مرحوم) محلہ پاروانڈی غربی موسیٰ خیل میانوالی