آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

اسلام آباد: الیکشن کمشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے جاری تیاریوں اور پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔ابتدائی حلقہ بندیاں 25 مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیا حلقہ بندی کمیٹیاں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندی کی رپورٹ پیش کریں گی۔ ابتدائی حلقہ بندیاں 25مئی 2022 کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 19 کے تحت الیکشن کمیشن کو پیش کی جائیں گی۔
ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن کے لئے 29مئی 2022 سے 28جون 2022 تک ہوگی ۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز پر الیکشن کمیشن یکم جولائی 2022 سے 30جولائی 2022 تک سماعت اور فیصلے کرے گا۔حتمی حلقہ بندی اگست کے دوسرے ہفتہ میں پبلک کردی جائے گی۔