رائے ونڈ : ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی کے شہید والد کی برسی
رائے ونڈ (نا مہ نگا ر )یس ایچ او تھانہ رائیونڈ سٹی انسپکٹر سید وجیہہ الحسن رضوی کے والد سید فیض الحسن رضوی جو کہ محکمہ پولیس کے شہید پولیس آفیسر ہیں اور 18 مئی 1982 کو بطور ایس ڈی پی او سانگلہ ہل ضلع شیخوپورہ میں محکمانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی برسی پردرجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعا اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا۔ دُعا میں مقامی تھانہ کے عملہ کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی اور شہید آفیسر کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔