پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی رسم قل ادا کردی گئی جبکہ کائرہ ہائوس میں سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کائرہ ہائوس لالہ موسی میں سیاسی شخصیات سمیت شہرویوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کائرہ ہائوس پہنچ کر قمرزمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بھی کائرہ ہائوس میں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی اندوہناک موت پر اظہار تعزیت کیا۔دوسری جانب اسامہ قمر کے سوئم میں پیر سید احمد رضا شاہ گجراتی اور سجادہ نشین دبارد بابا فرید پاکپتن حامد محمود نے خصوصی دعائیںکیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسامہ قمر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024