اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کا اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مہنگائی کے خلاف ممکنہ احتجاج پر سوچ بچار کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن)نے اعلی سطح کا اجلاس بلالیا ہے، ذرائع کے مطابق آج (پیر کو) مریم نواز پارلیمنٹ ہائوس میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گی اور دورہ اسلام آباد میں مریم نواز اپنے داماد راحیل منیر کے گھر قیام کریں گی۔ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی ہدایت پر اجلاس میں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024