لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ملک وقوم کےلیےبری خبرہیں، ان کےآنےکےبعدکوئی اچھی خبرنہیں آئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تیل کےذخائرنہ ملنےپردکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ معیشت اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، نواز شریف نے جس منصوبے پر ہاتھ رکھا، اللہ کی برکت سے پورا ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں یہ منصوبہ شروع کیا تھا، جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کام یابی نہیں دیتا، اس جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ عمران صاحب بہتان لگاناچھوڑدیں،آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی۔ عمران صاحب ملک وقوم کےلیےبری خبرہیں ،جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے، جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔