اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔ جہاں وہ او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اوآئی سی اجلاس 30اور31مئی کوجدہ میں ہوگا جبکہ وزیراعظم شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ 28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں خلیج تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔