ایران میں مٹی کا طوفان ،نظام زندگی درہم برہم‘ شہری خوف میں مبتلا
تہران(صباح نیوز)ایران میں مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں مٹی کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ،شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ایران کے شہر یزدمیں موسم نے کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔