عراق میں جرمن تربیتی مشن نے دوبارہ کام شروع کر دیا
بغداد(اے پی پی) جرمن وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد تربیتی مشن کو اپنا کام دوبارہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس تربیتی مشن کو گزشتہ ہفتے کے دوران کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ عراق میں سلامتی کی صورت حال قدرے بہتر ہوئی ہے اور تربیتی مشن بحال کرنے کا فیصلہ بھی اسی تناظر میں ہے۔ جرمن حکام کے مطابق عراقی سکیورٹی کا جائزہ اتحادی افواج نے لیا ہے۔