عراق اور شام کے درمیان پروازوں کی بحالی التوا کا شکار
دمشق(این این آئی)شام کی حکومت نے عراقی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال شام کے لیے پروازیں شروع نہ کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سات برس کے تعطل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کا آغاز ہونے والا تھا تاہم شامی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ پروازوں کی بحالی کو فی الحال معطل رکھنے کا فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔بیان کے مطابق کچھ انتظامی مسائل حل کرنے کے بعد پروزوں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔دوروزقبل عراق کی قومی فضائی کمپنی عراقی ایئرویز نے کہا تھا کہ شام میں سات برس تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کی وجہ سے منسوخ پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔