ایلیٹ ریوائر ہا ئوسنگ سکیم میں کمر شل و رہائشی تعمیرات غیر قانونی قرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آ رڈی اے کے شعبہ لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے کشمیر ہائی وے پر موجود ا یلیٹ ریوائر ہا ئوسنگ سکیم میں کمر شل و رہائشی تعمیرات کو غیر قانونی قرار ددے دیا اور سرمایہ کاروں کو آگا ہ کیا ہے کہ وہ ان املاک میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں آ رڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم احمد آبرو نے عوام الناس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر قانونی قرار دی جانے والی سوسائٹیوں اور بلندو بالا عمارات کمرشل واپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری سے گریز کریں ورنہ عوام الناس نقصان کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گیقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے